جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

خام مال کی درآمد کیلئے ترجیحی بنیاد پر ایل سی کھولنے کی اجازت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خام مال کی درآمد کے لیے ترجیحی بنیاد پر ایل سی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتی شعبے پر اگلے سال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، زرعی آلات پر بھی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈائمند کارڈ رکھنے والے کو پاکستانی ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت ملے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے دس ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آئی ایس پی کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400ارب کر دیا ہے، اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، افراط زر کی شرح 21 فیصد تک ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.