جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی نےحکومت کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کےوفد کی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اس پارٹی نے اتحادی حکومت کےہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.