جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا، حنا پرویز بٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھاندلی نا منظور۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں باغ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے، دھاندلی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.