جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 469 رنز پر آؤٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 469 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

اوول میں کھیلے جارہے اس میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 327 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسٹیو اسمتھ نے اپنے کیریئر کی 31ویں سنچری مکمل کی۔ 

آج آؤٹ ہونے والے آسٹریلیا کے پہلے بلے باز ٹریوس ہیڈ تھے جو 163 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ٹریوس ہیڈ کو 361 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے بھارتی بولر محمد سراج نے 285 رنز کی یہ پارٹنر شپ توڑی۔

ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی باقی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

اسٹیو اسمتھ 121 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمرون گرین نے 6، مچل اسٹارک نے 5 جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 9، 9 رنز کی باری کھیلیں اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک رن بنایا۔ 

ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ایلکس کیری نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی اس پہلی اننگز میں ٹیم کا اسکور 469 رنز تک پہنچایا۔ 

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے دو، دو اور رویندرا جاڈیجا نے ایک وکٹ لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.