جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور آئی ٹی پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی۔

وزیراعظم سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور انہیں اقتصادی سروے برائے مالی سال 23-2022ء پیش کیا۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چھوڑے معاشی چیلنجز کے باوجود معاشی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو اعلیٰ معیار کا بیج، خودکار زرعی مشینری سے لیس کیا جائے گا، بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو حکومت انعام سے نوازے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.