پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) رفعت انجم کے مطابق مریض بچے کے دل کا والو کٹ لگائے بغیر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مختلف اسپتالوں میں مذکورہ مریض بچے کی 3 سرجریز پہلے ہو چکی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے یہ بھی بتایا ہے کہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں خطرہ زیادہ تھا۔
Comments are closed.