جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

آئی سی سی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان جلد کرنے کا خواہاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔

جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

آئی سی سی چیف کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.