جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

چیئرمین PTI کی آج ممکنہ پیشی، سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری

پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف آج  ممکنہ طور پر پیش ہونگے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.