پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت سے واقعات ہوئے پولیس نہیں پہنچی۔
انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کو آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے آپ؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی۔
عتزاز احسن نے کہا کہ ان بلوائیوں کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، رائفل چلنے کا، پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ اتنا کچھ ہوگیا آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔ نہ شہباز شریف نے اس بندے کو واپس بلایا نہ محسن نقوی نے تبادلے کا کہا۔
انہوں نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی کامیاب سیاست ہے۔
Comments are closed.