جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

جناح ہاؤس لاہور کا مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے دورہ کیا۔

دورہ کرنے والے طلبہ نے جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی مذمت کی۔

طلبہ نے کہا کہ یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔

پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور اُن کے آلہ کار سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے، قومی سانحہ 9 مئی کے ذمے داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.