پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

پتوکی میں ٹیچر کا مبینہ تشدد، کمسن طالبہ کی آنکھ ضائع ہوگئی

پتوکی میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے 6 سال کی طالبہ کی آنکھ ضائع ہوگئی، اسکول کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور کلاس ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیٹی اسکول سے روتی ہوئی گھر آئی اور آنکھ میں تکلیف کا بتایا۔ جناح اسپتال میں آپریشن کروایا، ڈاکٹر کے مطابق ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی۔

بچی کے والد نے بتایا کہ  اسکول انتظامیہ نے ہمیں اطلاع نہیں کی اور نہ ہی بچی کو طبی امداد فراہم کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل، وائس پرنسپل اور کلاس ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.