پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

جہانگیر ترین کا آج پارٹی کے نام پر حتمی فیصلہ کرنے کا امکان

سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے آج ان کی اپنی پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین گروپ کی رہنماؤں سے حتمی مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے مزید 2 سابق ایم پی ایز کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت متوقع ہے، اس ضمن میں ان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک سابق صوبائی وزیر کے بھی جہانگیر ترین گروپ سے معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔

سابق ایم پی ایز سردار عبدالحئی دستی اور نیاز گشکوری جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.