ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران سندھ اور پنجاب پولیس میں حدود پر جھگڑا شروع ہوگیا۔
ضلع گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 مغویوں کے قتل کے بعد لاشیں اٹھانے کے معاملے پر دونوں صوبوں کی پولیس میں حدود کا جھگڑا شروع ہوا۔
سندھ اور پنجاب پولیس جائے وقوعہ کو ایک دوسرے کی حدود قرار دے رہی ہیں۔
ڈاکوؤں نے زخمی مغویوں کی ویڈیو وائرل کردی۔ ویڈیو میں مغویوں نے اپیل کی کہ وہ یہاں بہت مجبوری میں ہیں، پولیس سے کہا جائے کہ انہیں یہاں سے لے جائیں۔
رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں مغوی قتل ہوئے وہ ضلع گھوٹکی کے تھانہ رونتی کے حدود میں ہے۔
دوسری طرف گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں ڈاکوؤں نے مغویوں کو قتل کیا وہ ضلع رحیم یارخان کے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں ہے۔
رونتی کے ڈاکوؤں نے قید سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر 2 مغوی قتل کردیے تھے۔ جن میں سے ایک فیصل آباد کا یاسین اور دوسرا سرگودھا کا اکرام شامل ہیں۔
Comments are closed.