دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے سیاستدان نوابزادہ سراج رئیسانی کے صاحبزادے جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے بلوچستان پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ایک بیان میں جمال رئیسانی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بنیاد پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ریاست کو غیرمستحکم کرنے کےلیے رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔
بلوچ سیاستدان نے اپیل کی کہ بلوچ نوجوان سیاست کریں مگر سیاست کی آڑ میں ملک اور ریاستی اداروں کو نقصان نہ پہنچائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچوں کا سرنڈر کرنا خوش آئند ہے، ریاست ماں ہے اولاد جو بھی کرے ماں معاف کردیتی ہے۔
Comments are closed.