اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کیلئے نتائج تبدیل کرکے جعلی نتیجہ تیار کیا گیا، اینٹی کرپشن

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفہر چھٹہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کیلئے نتائج تبدیل کرکے جعلی نتیجہ تیار کیا گیا، انٹرویوز میں دوست مزاری بھی موجود تھے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفہر چھٹہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے نتائج کی اصل لسٹ حاصل کرلی، کم نمبرز والوں کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دے کر بھرتی کیا گیا۔

سہیل ظفر چھٹہ نے کہا کہ پیپر میں 72 نمبر لینے والے کو انٹرویو میں کم نمبر دے کر فیل کیا گیا۔ بھرتی کےلیے نتائج تبدیل کرکے جعلی نتیجہ تیار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ٹیسٹنگ کمیٹی میں شامل ایک رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں جھوٹ بولا، امید ہے جسمانی ریمانڈ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.