منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

راولپنڈی میں اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان

راولپنڈی میں اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان کر دیا گیا، ضلع و صوبے کی شرط ختم کر دی گئی۔

راولپنڈی میں صوبے اور ضلع کی شرط ختم کر کے لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اب کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا جا سکتا ہے۔

سی ٹی او تیمور خان نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ٹیسٹنگ سینٹر سے ٹیسٹ پاس کر کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.