جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

اسمبلی میں بیٹھے لوگ بلوچستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں: مولانا ہدایت الرحمٰن

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ بلوچستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

 مولانا ہدایت الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیےجا سکتے ہیں تو ریاست کو ماننے والوں سے کیوں نہیں کیے جا سکتے؟

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں مایوس نوجوانوں کو جمہوری جدوجہد کا راستہ دکھایا ہے۔

حق دو تحریک کے سربراہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت آنےکے بعد ٹرولنگ میں مزید اضافہ ہو گیا اور مسائل مزید بڑھ گئے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ مچھلیوں کی نسل کشی کرنے والے دہشت گرد ہیں۔

اُنہوں نے سوال کیا کہ ایسا کون سا جرم کیا تھا کہ سخت سردی میں کوئٹہ کرائم برانچ لایا گیا، ہم نے ساڑھے 4 ماہ قید کاٹی مگر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے، گوادر میں سانپ کے کاٹنے پر ایک انجیکشن تک دستیاب نہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ قدوس بزنجو کے آنے سے دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگی ہیں۔

اُنہوں نے وفاقی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے سمیت تمام مطالبات پورے کریں۔

اُنہوں نے چند روز میں گوادر میں دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.