سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن کی سیاسی وارث پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
سید نیّر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑا کیا گیا چیئرمین تحریکِ انصاف کا قصہ پارینہ ہو چکا۔
اُنہوں نے کہا کہ نزع کے وقت کی توبہ بھی قبول نہیں ہوتی، غدارانِ وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے۔
نیّر بخاری نے سوال کیا کہ قومی ہیروز کی یادگاروں کی بےحرمتی پر اکسانے والے کی رگوں میں کیا پاکستانی خون نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں جمہوری سیاست ہی محفوظ ملک اور مستحکم ریاست کی ضمانت ہے۔
سید نیّر بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ حکمرانی کا حق اور حکومتی کارکردگی کی جوابدہی عوامی عدالت میں ہے۔
Comments are closed.