پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفید ثابت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتواؤں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پورے سیزن کے لیے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک اور افغانستان کے خلاف دو چھکے لگا کر ٹیم کو میچ جتوانا اب تک کیریئر کے یادگار لمحات ہیں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم میں کسی فاسٹ بولر کے ساتھ مقابلہ نہیں، سب کے ساتھ بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے، ٹیم کے ساتھی فاسٹ بولرز کے تجربے اور اسکلز سے بھی سیکھتا ہوں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو کرکٹرز کی شادیوں اور منگنیوں کی فکر کی بجائے کرکٹ پرفارمنس کی فکر ہونی چاہیے۔
Comments are closed.