پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا۔

دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔

خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔۔

You might also like

Comments are closed.