ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

اسلام آباد پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد

اسلام آباد پولیس کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو  سمن کی تعمیل کروائی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس سمن وصول کروا کے چلی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ 20 اگست 2022 کو پی ٹی آئی چیئرمین  کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر توہین عدالت کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.