وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث خواتین سمیت سب کو سزا ہوگی، مٹھی بھر شرپسندوں نے فساد برپا کیا، کوئی گناہ گار جیل سے باہر نہیں ہوگا، کوئی بے گناہ جیل کے اندر نہیں ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کا فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی جرات دشمن کو بھی نہیں ہوئی۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔
Comments are closed.