ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

تحریک انصاف کی خواتین انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

تحریک انصاف کی خواتین کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا اور خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی خواتین کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جناؤح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد حراست میں لی جانے والی خواتین کارکنان اور رہنماؤں کو گزشتہ روز بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

تھانہ سرور روڑ پولیس نے تحریکِ انصاف سے وابستہ خواتین ملزمان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.