وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اس وقت چیلنجز ضرور ہیں لیکن ہم قابو پالیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ساری توجہ اس وقت بجٹ پر ہے، بزنس فورم کی جانب سے بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان کی معیشت دنیا کی 24 ویں معیشت تھی، 5 سالوں میں پاکستان کی معیشت 24 سے47 ویں درجے پر چلی گئی۔
Comments are closed.