لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.