وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکلات سے نکلنے کے لیے وقت درکار ہے، ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، کوشش ہے جو بھی وعدے ہوں وہ پورے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نقصان کی بڑی وجہ ہوتی ہے، بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل میں وقت درکار ہے، کوشش ہے غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ملک کی طویل مدت بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد بھی پاکستان میں طویل مدتی بہتری کے کام کریں گے اور ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے، سال 2013 میں بھی پہلا سال ہمارے لیے مشکل تھا۔
Comments are closed.