بھارت کی ریاست اڑیسہ میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 207 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کورومنڈل ایکسپریس کلکتہ سے چنئی جا رہی تھی جب وہ دوسری ٹرین کی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی چار بوگیاں الٹ گئیں، زخمیوں کو بالاسور میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔
ریاست اڑیسہ کی حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے جنریٹر اور لائٹس کا انتظام شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس میں 50 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر تھیں جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔
Comments are closed.