متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی متمول ترین ریاست دبئی کے شعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے، جس کے باعث غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی میڈیا نے محکمہ سیاحت کے حوالے سے بتایا کہ اس سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح بھارت سے آئے جن کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.