جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

بشریٰ بی بی اپنے مؤکل سے پوچھیں بزدار کیوں چھوڑ گئے؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کٹھ پتلیوں کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں کہ عثمان بزدار نے کیا کیا ہے۔ بشریٰ بیگم سے پوچھنا چاہیے کہ بزدار کیوں چھوڑ گئے یا بشریٰ بی بی اپنے کسی مؤکل سے پوچھیں کہ بزدار کیوں چھوڑ گئے؟

 جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد عمران خان سے قطعی طور پر بات نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے ستون انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں، کسی دن چھت بھی گر پڑے گی، ایسے میں ہمیں ان سے مذاکرات کرنے کا کیا سیاسی فائدہ ہوگا؟

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔

خواجہ آصف  نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جس دن متبادل پارٹی مل گئی تو وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے کہا تھا کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کا بیٹا پیسے  لے کر اسپین چلا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کواسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کو بغاوت کی گئی، فوج کے خلاف بغاوت کی سزا کیا ہوتی ہے، کیا ان کو نہیں معلوم، عزت دار لوگ گرفتاری دے دیتے ہیں تاکہ ان کے گھروں پر چھاپے نہ پڑیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر اسٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں، 9 مئی کو ریاست پرحملہ کیا گیا، بغاوت کی گئی، اس بغاوت کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں سب کو معلوم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.