ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الہٰی

تحریکِ انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے ’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہیں، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پر یہ ظلم محسن نقوی کرا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا، یہ برا کر رہے ہیں اور بُرا ہی بھگتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ تگڑے رہیں، انہوں نے گھبرانا نہیں ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاک فوج کا حامی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.