فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملنے والے محمود مولوی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد صورتِ حال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلےکا حل نہیں۔
محمود مولوی نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی نااہل ہوئے تھے، بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔
Comments are closed.