سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سرمد غنی چٹھہ کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں جانے نہیں دیا جا رہا۔
پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر پہنچی، جہاں ان کے وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ لیگل ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کے اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔
وکیل سرمد غنی چٹھہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ادویات کی ضرورت ہے جو اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اینٹی کرپشن کے تین مقدمات ہیں، عدالت میں پرویز الہٰی کی ضمانت کی استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جا رہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
Comments are closed.