پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے پی ٹی آئی (خیبر پختونخوا) کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور پارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔
اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں پرویز خٹک کا نام بھی شامل تھا۔
Comments are closed.