بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں شائقین صلالہ کے اسپورٹس کمپلکس پہنچے۔
میچ برق رفتاری سے شروع ہوا، بھارتی ٹیم نے یکے بعد دیگرے تین پنالٹی کارنرز حاصل کیے، جو ضائع ہوگئے، لیکن 13ویں منٹ میں انگت سنگھ نے بھارت کو برتری دلا دی۔
دوسرے کوارٹر میں بھارت نے دوسرا گول بھی بنادیا، اس مرتبہ اسکورر ارائجیت سنگھ تھے۔
دوسرے کوارٹر کے اختتام تک بھارت کو دو۔صفر کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے کئی حملے کیے اور 38ویں منٹ میں بشارت علی گول کرنے میں کامیاب رہے۔
اسکور دو ایک ہوا تو کھیل میں مزید تیزی آئی، آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے حریف پر مزید دباؤ بڑھایا، کئی حملے کیے لیکن گیند کو گول میں نہ پہنچا سکی اور فائنل بھارت نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Comments are closed.