ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے، ناصر خان جان بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔

ناصر خان جان نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران ناصر خان جان کا میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اُن کے بیٹے آریان کو دل کی بیماری ہے۔

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

ناصر جان نے مزید کہا کہ جب میں یہاں آیا تو میری اہلیہ نے بیٹے کا چیک اپ کروایا تھا، اسی دوران ہمیں معلوم ہوا کہ بیٹے کو قلب کی شکایت ہے۔

A post shared by NASIR UDDIN (@nasirkhanjanofficial_)

ناصر خان جان نے کہا کہ میری اہلیہ بہت پریشان تھی، اُس کا کہنا تھا کہ آپ ابھی واپس گھر آ جائیں جس پر میں نے صبر کیا اور اہلیہ کو بھی صبر کرنے کا کہا، کیوں کہ میں جو کام کر رہا ہوں وہ کام بھی میرے بیٹے اور اہلیہ کے لیے ہی ہے۔

A post shared by NASIR UDDIN (@nasirkhanjanofficial_)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.