جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

چوہدری سرور نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی تنقید کا نشانہ بنادیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا منشور ہے کہ یہ چور ہے اور وہ چور ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری۔ عوام کو کہوں گا کہ کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دیں۔

اس موقع پر چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہر موڑ پر اپنی قیادت کو بتایا کہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ غریب کا دکھ اسے ہوتا ہے جو غریب کے پاس ہوتا ہے۔ ان کا لالچ ختم نہیں ہو رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر خواتین کو نمائندگی دیں گے، عائشہ گلالئی کو مرکزی تنظیم میں ذمہ داریاں سونپیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورنگزیب مہمند کا شکریہ ادا کرتا ہوں اپنی تمام تنظیموں سمیت ہماری پارٹی میں شامل ہوئے۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم ق لیگ میں ایک مشن کے ساتھ آئے ہیں۔ ہمارا مقصد گڈ گورننس ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔

ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جذبات میں غلط فیصلے ہوتے ہیں۔ عمران خان قریب ہی ان کو کرتے ہیں جو ان کو مسائل میں دھکیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ان کے مشیر تھے آج وہ عمران خان پر پتھر برسا رہے ہیں۔ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت ختم کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں 2 سال پہلے بتادیا تھا کہ جو راستہ ہم اختیار کر رہے ہیں وہ ہمیں جیلوں کی طرف لے جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.