جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

کراچی، گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی میں لیاقت آباد نمبر دس میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتولہ غیر شادی شدہ اور گھر میں اکیلا رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 50 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ رضیہ غیر شادی شدہ اور گھر کے گراؤنڈ فلور پر اکیلی رہتی تھی، مقتولہ کے پاس پنجابی آنٹی کے نام کی خاتون کا بھی آنا جانا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے پنجابی آنٹی نامی خاتون بھی غائب ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر سمینٹ کا بلاک مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.