جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں اسکول، کالج، مدرسوں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی لگا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی بسوں میں بھی سلینڈر پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس، موٹر وے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.