جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

یو اے ای نے امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ کام روک دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد کے ساتھ کام روک دیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کی کوئی وجہ بتائے بغیر کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دو ماہ قبل 38 ملکی کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی شرکت واپس لے لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی زیر قیادت خلیجی سمندری اتحاد بحری جہازوں کی حفاظت کرتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اماراتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر امارات نے امریکا سے اظہار ناراضگی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.