ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان احتساب عدالت میں پیش، ضمانت منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔

عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 9 مئی کے واقعات کے بعد درج 6 مقدمات میں گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے ان سے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا حکم دیا ہے؟

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ 3 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ تو آپ نے آج ہی درخواست دائر کر دی؟

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عمران خان کی درخواستِ ضمانت تیار رکھی تھی کہ ضرورت پڑی تو آج ہی دائر کر دیں گے، انہیں 17 جون کو اے ٹی سی آنا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے۔

احتساب عدالت نے عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.