پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف

حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف یا جہانگیر ترین مستفید نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حربے استعمال کرنے کے بعد عمران خان نے دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اب عمران خان بند گلی سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مجھ سے مذاکرات کرلو۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.