پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

لڑکی کا لرزہ خیز قتل: بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوال

بھارت میں سرعام قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھا دیا۔

دارالحکومت نئی دہلی میں 20 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سالہ گرل فرینڈ کو چھریوں کے وار اور پتھر مار کر سرعام قتل کر دیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سرعام قتل کی اس ہولناک واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے سے متعلق سوال اٹھا دیا ہے۔ 

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک اور ہولناک واقعے پیش آیا، جس میں ایک لڑکے نے اپنی ہی محبوبہ کو بےدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نئی دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ نے دلی کو خواتین و لڑکیوں کیلئے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ 

خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی ملیوال نے کہا کہ بہیمانہ قتل کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گلی سے گزرتے لوگوں میں سے کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ 

سواتی ملیوال کے مطابق نئی دلی خواتین کیلئے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.