پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

جسٹس فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، اہم قانونی امور زیر بحث

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل کی ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات منصور عثمان اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.