پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس لگانے کی پالیسی گائیڈلائنز کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس لگانے کےلیے پالیسی گائیڈلائنز کی منظوری دے دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی اجازت ہو گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نجی سیکٹر کے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کےلیے قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کو اسٹوریج، فلنگ اور ڈسٹری بیوشن کےلیے ایل پی جی درآمد کی اجازت ہوگی۔

ایل پی جی درآمد ٹریڈ پالیسی سمیت وفاقی حکومت کے نافذ قوانین کے تحت ہو سکے گی۔

ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس ہولڈر صارفین کو دیگر متبادل ذرائع پر منتقل نہیں کرے گا، جس میں قدرتی گیس، ایل پی جی سلنڈرز وغیرہ شامل ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل پی جی ایئر مکس کے ماہانہ ٹیرف ہر ماہ کی 10 تاریخ تک نوٹیفائی کرنا ہوں گے اور اوگرا کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق اوگرا سے اجازت ملنے پر نجی سیکٹر ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگا سکے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی گائیڈلائنز کے مطابق نجی سیکٹر ایئر مکس پلانٹ ایل پی جی 2016ء پالیسی کے مطابق نہیں لگا سکے گا۔

گائیڈلائنز کے مطابق اوگرا یقینی بنائے گا کہ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس دہندگان ایل پی جی سلنڈروں کی مارکیٹنگ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی گائیڈلائنز کے مطابق اوگرا ایل پی جی ڈسٹری بیوشن اور میٹرنگ کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لے گا اور وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.