پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نااہلی کیخلاف اپیل کا حق مل گیا

سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا۔

ماضی میں 184/3 کے فیصلوں سے متاثر ہونے والے دیگر فریق بھی 60 دن کے اندر فیصلوں کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

قانون کے تحت 184/3 کے فیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنے گا۔

ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ نافذ ہونے کا انکشاف آج الیکشن کیس کی سماعت کے دوران ہوا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ جمعے سے نافذ ہو چکا ہے۔

اٹارنی جنرل کے حوالہ دینے پر جسٹس منیب اختر نے کہا تھا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.