اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل

استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

وسیم عباس نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق روات اور چکوال سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کی میتوں کو رات گئے پنجاب کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصّہ لیا۔

وسیم عباس نے بتایا کہ 15 سے زائد زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال عید گاہ استور میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق برفانی تودہ جمعے کی شام 4 بجے کے قریب خانہ بدوش خاندانوں پر گرا تھا۔

وسیم عباس نے بتایا کہ ایک لاپتہ شخص کو 28 گھنٹوں بعد برف سے زندہ نکالا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر استور کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمِ گرما میں پنجاب سے سینکڑوں خاندان استور میں مویشیوں کی چراگاہ آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.