لاہور کے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں دو بچےجھلس گئے، بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا۔
والدین نے الزام عائد کیا کہ جھلسنے سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی تھی۔
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سلیم کا کہنا ہے کہ بچے کے جھلسنے کے واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہیں۔
پروفیسر سلیم نے کہا کہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچوں میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھی۔
Comments are closed.