پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

ٹینکر والا پانی خریدنا بلاول کی ناکامی کا ثبوت ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ٹینکر والا پانی خریدنا بلاول بھٹو زرداری کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

حافظ نعیم نے میئر کراچی کے انتخاب سے قبل پیپلز پارٹی پر لوگوں کو خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک توڑ دے گی لیکن مینڈیٹ تسلیم نہیں کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ بلاول کا یہ بیان کہ وہ پانی ٹینکر سے خریدتے ہیں، ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.