سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیکریٹری جنرل اور رؤف حسن کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دستخط سے عمر ایوب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
دوسری طرف رؤف حسن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری عمر ایوب کے دستخط سے رؤف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے کی گئی۔
Comments are closed.