جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ

تھانہ گلبرگ پولیس لاہور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ حاصل کرلیا۔

سفری ریمانڈ کی درخواست منظوری کے بعد پولیس اعجاز چوہدری کو لےکر لاہور روانہ ہوگئی۔ 

سینیٹر اعجاز چوہدری کا سفری ریمانڈ سول جج راولپنڈی عمران اکرم نے دیا۔

اعجاز چودھری کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

سینٹر اعجاز چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ گلبرگ میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.